صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کاخاتمہ کردیا ہے، ماضی میں ہیرا پھیرا ہوتی رہی ہمارے اقدامات کی وجہ سے صوبے کے وسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے‘ وزیراعلیٰ پرویزخٹک
جمعہ 26 مئی 2017 22:57
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کے نزدیک سب سے بڑا منصوبہ اداروں کی فعالیت ، نظام کی شفافیت ہے اور کرپٹ عناصر کو کنارے لگانا تھا ۔انہوںنے واضح کیا کہ اصلاحات کے اس مجموعی عمل میں اُن کو سٹیٹس کو کی قوتوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا تھا مگر انہوںنے ریکارڈ قانون سازی کرکے ان قوتوں کو شکست دی اور عوام کو اُن کی اجارہ داری سے آزاد کرایا۔
خیبرپختونخوا میں میرٹ کی بالادستی کا نتیجہ ہے کہ اب لوگ شکوہ شکایت نہیں کرتے‘ حقدار کو حق مل رہا ہے ۔ تھانہ کلچر تبدیل ہو چکا ہے ۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں زیادہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں ان سب کوششوں کا محور غریب کو ریلیف دینا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کے حقوق پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ فاٹاکے خیبرپختونخوا میں انضمام کے سلسلے میں دو ٹوک موقف اختیار کیا اور آواز اُٹھائی کہ انضمام حقیقت پسندانہ ہونا چاہیئے ۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ سی پیک کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے مگر صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کا خود بھی ایک جامع پلان بنایا ہے ۔ بیجنگ میںحالیہ انوسٹمنٹ روڈ شو کے دوران 83 منصوبوں پر ایم او یو ہوئے جن پر عمل درآمد سے تقریبًا24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی ۔ ایف ڈبلیو او کے ساتھ پن بجلی ، آئل ریفائنری ، سیمنٹ فیکٹر ی اور ہائوسنگ سکیموں پر کامیاب معاہدے ہو چکے ہیں۔ان منصوبوں کے منافع میں صوبائی حکومت کو دس فیصد حصہ ملے گا۔دوسری طرف ہم سڑکوں کی بحالی کے ذریعے پورے صوبے کو باہم مربوط کر رہے ہیں۔ سیاحت ، زراعت اور جنگلات کی ترقی کا قابل عمل پلان بنایا گیا ہے جس پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد صوبے کے وسائل کو صحیح جگہ استعمال کرنا ہے کیونکہ ماضی میں ہیرا پھیرا ہوتی رہی ۔ہمارے اقدامات کی وجہ سے صوبے کے وسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ہم نے غیر ترقیاتی اخراجات کی کٹوتی اور معقول ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔مالی نظم وضبط قدم ، قدم پر نظر آتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں اور اب صوبہ خود کفالت کی طرف گامزن ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے ویژن اور مشن کے تحت صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ تبدیلی کا یہ سفر آئندہ بھی تیزی سے جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.