ماہ مبارک کے دورا ن ہم رحمتیں سمیٹ کر اللہ کی رضا کے حق دار بن جائیں گے، اسلام کے نظام عبادات میں شامل ہر عبادت انسان کی باطنی تطہیر کا ذریعہ بنتی ہے ، دعا ہے اللہ تعالیٰ مقدس مہینے کو ارض پاک ، ملت اسلامیہ اور پوری دنیا کے لیے امن و سلامتی اور خیر و برکت کا ذریعہ بنا دے
صدر ممنون حسین کا رمضان المبارک کے آغاز پرقوم کے نام پیغام
ہفتہ 27 مئی 2017 19:12
(جاری ہے)
ان عبادات میں روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا کوئی ظاہری پہلو نہیں ہے ۔
اس کا تعلق براہ راست اللہ اور بندے سے ہے ۔ تربیت کا یہ نظام انسان کو اللہ کے قریب کر دیتا ہے جس کے اثرات اس تربیتی نظام کے دائرے سے نکل کر معاشرے کی اصلاح و ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں ۔اس نظام کے تحت اللہ تعالیٰ انسان میں بے غرضی ، اخلاص اور نظم و ضبط کی کیفیات پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہی وہ طرز عمل ہے جو حرص و ہوس ، مادہ پرستی اور انتشار کے شکار معاشروں کی تہذیب اور ترقی کا ذریعہ بنتا ہے ۔ یہ ماہ مبارک ہمیں ایمان اور احتساب کے اسی جذبے کے ساتھ گزارنا ہے ۔ رحمتوں اوربرکتوں کے ان ایام میں کمزوروں، ضعیفوں اور ناداروں کی اس طرح مدد کرنی ہے کہ وہ مستقل طور پر اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ۔ گمراہوں اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی عملی کوشش کے ساتھ ان کے لئے دعا بھی کرنی ہے، جبکہ ملک و ملت کو انتشار اور بد امنی جیسے مسائل سے دو چار کرنے والے فتنہ پروروں کی سرکوبی کی جدو جہد میں مصروف وطن عزیز کے رکھوالوں کے لئے دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کی کوششوں میں برکت پیدا فرمائے ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے کو ارض پاک ، ملت اسلامیہ اور پوری دنیا کے لیے امن و سلامتی اور خیر و برکت کا ذریعہ بنا دے ۔ آمین !متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.