این ٹی ڈی سی نے جنوبی سسٹم کے تکنیکی فالٹ کو کم سے کم وقت میں بحال کیا‘ترجمان این ٹی ڈی سی
اتوار 28 مئی 2017 20:40
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی انجینئرز نے 220کے وی کے ڈی اے (KDA)33 - جامشورو پاور سسٹم اور 500کے وی کراچی این کے آئی (NKI)-حب پاور سسٹم صبح 4بج کر 30منٹ پر کم سے کم وقت میں انرجائز کر دیئے تھے۔
پاور سسٹم بتدریج نارمل ہوا۔ بعد ازاں حبکو کے یونٹ نمبر چار کو NKIگرڈ سے صبح 7بج کر 4منٹ پر منسلک کردیا گیا ۔ حبکواور جامشورو کے مزید یونٹس پاور سسٹم میں داخل ہونے سے سسٹم میںصبح 8بجے مزید بہتری آئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر حبکو اور کے الیکٹرک کے لوکل پلانٹس کو پوری استعداد پر چلایا جائے تو کراچی میں بجلی کی صورتحال میںمزید بہتری آ سکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی نے این ٹی ڈی سی ،این پی سی سی اور حیسکو کی کاوشوں کو سراہا ہے جنہوںنے سسٹم کو کم سے کم وقت میں بحال کردیاحالانکہ عام حالات میں کہیں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ۔ٹرپ کی گئی ٹرانسمیشن لائنوں کی بروقت بحالی سے حبکو اور جامشورو نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ۔ٹرپنگ سے متاثرہ علاقوں کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں سحری کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی۔شہری علاقوں میں 97فیصد جبکہ دیہاتی علاقوں میں 85فیصد بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 17400میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے این ٹی ڈی سی کے طوفان سے تباہ ہونے والے ٹاورز کی بحالی کے کام پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 500کے وی دادو-گدو ٹرانسمیشن لائن کے 7ٹاورز کی ایریکشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ کنڈکٹرزکی تبدیلی اور مرمت کی جارہی ہے اور سٹرنگنگ کے بعد مختصر وقت میں یہ ٹرانسمیشن لائن انرجائز کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ٹرپنگ کے معاملات کو وزارت پانی و بجلی ، این ٹی ڈی سی، این پی سی سی اور حیسکو کی ٹیموں نے مانیٹر کیا اور سخت محنت سے بحالی کا کام سرانجام دیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.