لاہور، ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا

اتوار 28 مئی 2017 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطا بق سر ور روڈ کے علا قہ میں مو سیٰ کے گھر میں فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ روپے ما لیت کی طلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے۔

مصطفی ٹا ئو ن کے علا قے میںصہیب کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔لٹن روڈ کے علا قہ میںفا روق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ سو ل لا ئن کے علا قہ میںیو سف کے گھر میں اس کی فیملی سی1 لاکھ* 35ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نو اب ٹا ئو ن سے اختر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر* 2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ڈیفنس سی کے علا قہ میںاعظم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ مز نگ میںیو سف،نو لکھا میںفر ید کی گاڑیاں اورشا د ما ن میںدانش،بھا ٹی گیٹ میںاکبر،نو اں کو ٹ میںجا وید،وحد ت کا لو نی میںجہا نگیر اورفیکٹر ی ایر یا میںنا صرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :