چیئر مین سینٹ کاآئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کیلئے وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کے موجود نہ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار
آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کیلئے وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران اگر نہیں آتے تو اجلاس ملتوی کر دیا جائے ،ْ اراکین سینٹ سینٹ کی اہمیت کم کرنے کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر درست نہیں ،ْ بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کے لئے ایف بی آر کے گریڈ 20 اور وزارت خزانہ کے گریڈ 19 کے افسر موجود ہیں ،ْزاہد حامد بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کیلئے وزارت کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ وزیر کا موجود ہونا ضروری ہے ،ْ اعظم سواتی ،ْ سلیم مانڈوی والا سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا افسر نوٹس لینے کیلئے موجود ہوگا ،ْوزیر خزانہ کی یقین دہانی
پیر 29 مئی 2017 15:36
(جاری ہے)
چیئرمین نے کہا کہ یہ رویہ درست نہیں ،ْوزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کو موجود ہونا چاہیے اور بحث کے نوٹس لینے چاہئیں ،ْاعلیٰ افسران کی عدم موجودگی میں بحث کرانے کا کیا فائدہ ہے اس پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا‘ سینیٹر عثمان کاکڑ‘ سینیٹر محسن عزیز‘ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سینٹ کی اہمیت کو جان بوجھ کر کم کیا جارہا ہے ،ْ سینٹ سے جو بھی تجاویز جاتی ہیں وہ عوام کی بہتری کے لئے ہوتی ہیں۔
سینٹ کو نظرانداز کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کے لئے وزارت کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ وزیر کا یہاں موجود ہونا ضروری ہے۔دراین اثناء چیئرمین سینٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کے لئے وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی پر احتجاجاً اجلاس آدھ گھنٹے کے لئے ملتوی کردیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سینٹ کی اہمیت کم کرنے کی قطعاً کوئی کوشش نہیں کی جارہی ،ْآئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے نوٹس لینے کے لئے ایف بی آر کے گریڈ 20 اور وزارت خزانہ کے گریڈ 19 کے افسر موجود ہیں ،ْ ان سے سینئر افسران کے موجود نہ ہونے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سینٹ کی اہمیت کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ،ْ پچھلے سال بھی سینٹ سے جو سفارشات بھجوائی گئی تھیں ان میں بہت سی سفارشات کو منظور کیا گیا۔ حالانکہ قومی اسمبلی کے ارکان نے بھی اس پر کہا تھا کہ ان کی سفارشات سے زیادہ سینٹ کی سفارشات کو اہمیت دی گئی ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سینٹ کی اہمیت کو کم کرنے کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر بالکل درست نہیں ہے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس معاملے پر سینٹ کے ارکان بھی تحفظات رکھتے ہیں لہذا بحث اس وقت شروع ہوگی جب وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران نوٹس لینے کے لئے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقفے کے دوران وزیر خزانہ ان سے چیمبر میں ملاقات کریں پھر اس پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے اجلاس آدھ گھنٹے کے لئے ملتوی کردیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا افسر نوٹس لینے کے لئے موجود ہوگا۔وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جوائنٹ سیکرٹری کی سینٹ میں ڈیوٹی لگائی گئی تھی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سینٹ سے معذرت بھی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کو حکومت قومی اسمبلی کی طرح ہی اہمیت دیتی ہے۔ پچھلے سال سینٹ سے بھجوائی جانے والی 80 سفارشات منظور کی گئیں جبکہ اس سے پچھلے سال 34 سفارشات کو منظور کیا گیا تھا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی مفید تجاویز آئیں انہیں منظور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.