بجٹ میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کیئے گئے ہیں،میاں زاہد حسین
آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے تمام بڑے شہروں کو اسلام آباد جیسی سہولیات دی جائیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 29 مئی 2017 15:40
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجٹ میں ای گیٹ وے کیلئے دو سو ملین روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس سے موبائل بینکنگ مستحکم ہو گی ، متعلقہ افراد کی مہارت میں اضافہ ہو گا جبکہ اس شعبے میں کام کرنے والی ایس ایم ایز کی استعداد بہتر ہو گی۔
اسلام آباد میں کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات کو سیلز ٹیکس سے مبرا قرار دیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں کراچی اور لاہور میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھی اس ٹیکس سے مبرا قرار دینے کی ضرورت ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں اقدامات کریں۔ٹیلی کام مشینری پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے جس سے ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنا انفراسٹرکچر جدید بنانے میں مدد ملے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ موبائل کالز پر ودہولڈنگ ٹیکس چودہ فیصد سے کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کر دیا گیا ہے ۔فائلرز تو اس ٹیکس کو ایڈجسٹ کروا لیتے ہیں مگر غریب عوام ایسا نہیں کر پاتی جس پر غور کیا جائے۔ اسمارٹ فونز پر ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے مگر عام موبائل فونز پر ڈیوٹی میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے اسمگلنگ میں اضافہ متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ اقدامات سے نہ صرف آئی ٹی کا شعبہ ترقی کرے گا بلکہ اس سے معیشت پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ جسکے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیز اعظم میاںمحمد نواز شریف مبارکباد ہ کے مستحق ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.