کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،تین ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

پیر 29 مئی 2017 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 2600کلو منشیات برآمد کر لی ،منشیات کی مالیت تقریبا3ارب روپے سے بھی زائد ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈز نے پسنی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے گوادر جانے والے ٹرک کو روکا جس میں تلاشی لینے پر 2600کلو منشیات برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ موقع سے دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ منشیات کی مالیت تقریبا3ارب روپے سے بھی زائد ہے

متعلقہ عنوان :