30 منٹ میں سب مفت لے جائیں، لولو ابوظہبی خالدیہ مال میں عوام کا سمندر امڈ آیا، رش کے باعث خریدار آپس میں الجھ پڑے

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 20:06

30 منٹ میں سب مفت لے جائیں، لولو ابوظہبی خالدیہ مال میں عوام کا سمندر ..
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) لولو ابوظہبی خالدیہ مال میں رش کے باعث خریدار آپس میں الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے مشہور لولو خالدیہ مال کی جانب سے لگائی جانے والی خصوصی سیل کے دوسرے روز بھی عوام کا سمندر مال میں امڈ آیا۔

(جاری ہے)

مال کی جانب سے پیش کش کی گئی کہ 30 منٹ میں جو چاہیں مفت لے جائیں۔ اس پیش کش پر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مال کا رخ کرنے کے باعث صورتحال ناخوشگوار ہوگئی۔ مال میں بے انتہاء رش کے باعث خریدار آپس میں الجھ پڑے۔ جبکہ کئی خریداروں کی ایک دوسرے کیساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس دوران سیکورٹی مشتعل افراد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی۔