عوام ایک ،ایک دن چھوٹے گوشت ،مرغی اور چینی کا بھی بائیکاٹ کریں ‘شیخ رشید

ہفتہ 3 جون 2017 22:51

عوام ایک ،ایک دن چھوٹے گوشت ،مرغی اور چینی کا بھی بائیکاٹ کریں ‘شیخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عوام سے ایک ،ایک دن چھوٹے گوشت ،مرغی اور چینی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کروڑوں لوٹ رہے ہیں انکا بائیکاٹ ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی طرف سے پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے پر کولڈ اسٹورج میں پھل محفوظ کے بائیکاٹ کی حمایت کرتا ہوں۔زمینی حقائق ہیں کہ ریڑھی والا بائیکاٹ مہم سے متاثر ہوگالیکن کروڑوں کمانے والوں کو سوچنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ایک ایک دن چھوٹے گوشت ، مرغی اور چینی کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کرنا چاہیے۔