پاکستان کی کابل میں جنازے میں دہشتگرد حملے کی مذمت

ہفتہ 3 جون 2017 23:21

پاکستان کی کابل میں جنازے میں دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جنازے میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے ،حملہ ڈپٹی چئیرمین مشارانو جرگہ سلام ازدیار کے بیٹے کے جنازے میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتاہے ، یہ حملے انسانی اقدار کے خلاف اور ہر لحاظ سے شدید مذمت کے قابل ہیں ، ترجمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور افغان حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیاہے اور کہا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی لئے دعاگو ہیں ، پاکستان غم کے اس موقع پر افغان بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑ ا ہے ۔

متعلقہ عنوان :