دبئی کے ہوائی اڈے پر سونے کے کیبنوں کے ہال کا افتتاح کردیاگیا

سونے کی غرض سے بنائے گئے ان کیبنوں میںکو خاص ذیزائن کے تحت تیارکیاگیا ہے

اتوار 4 جون 2017 14:40

دبئی کے ہوائی اڈے پر سونے کے کیبنوں کے ہال کا افتتاح کردیاگیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) دبئی کے ہوائی اڈے پر سونے کے کیبنوں کے ہال "سِلیپ اینڈ فلائی" کا افتتاح کردیاگیا۔ ہوائی اڈے کی عمارت نمبر 3 میں واقع اس ہال میں سونے کے لیے 27 کیبن شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوائی اڈے کی جانب سے نہ صرف تھکے ہوئے مسافر کی راحت کا سامان فراہم کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی اس کی "تفریح" کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

سونے کی غرض سے بنائے گئے ان کیبنوں میںکو خاص ذیزائن کے تحت اپنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی 27 کیبنوں میں سے 20 کیبن اِسکیمو کے گھروں کی صورت میں ڈیزائن کیے گئے ہیں جب کہ 7 دٴْہرے کیبنوں کو بچوں کے فولڈ ایبل بستروں سے بھی لیس کیا گیا۔یاد رہے کہ مذکورہ کیبن ہال "سِلیپ اینڈ فِلائی" عمارت کے گیٹA1 کے نزدیک واقع ہے۔ یہ ہال دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کو اپنی نیند پوری کرنے اور راحت و آرام حاصل کرنے کے مزید اختیارات فراہم کرتا ہی.. جہاں ہوائی اڈے پر کئی فائیو اسٹار ہوٹل بھی موجود ہیں۔ سونے کی غرض سے بنائے جانے والے نئے ہال میں انٹرنیٹ کے ذریعے کیبنوں کی بٴْکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :