دہشتگردوں کوشکست دینابڑاچیلنج ہے،دہشتگردی کوپنپنے نہیں دینگے،تھریسامے

ہمیں انتہا پسندی کوبرطانیہ سےختم کرنےکی ضرورت ہے،دہشتگردی ختم کرنےکیلئےہرقدم اٹھائیں گے،عام انتخابات شیڈول کےمطابق ہوںگے،سانحےکےمتاثرین سےدلی ہمدردی ہے۔برطانوی وزیراعظم کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 جون 2017 14:59

دہشتگردوں کوشکست دینابڑاچیلنج ہے،دہشتگردی کوپنپنے نہیں دینگے،تھریسامے
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔04جون2017ء) : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کوشکست دینابہت بڑاچیلنج ہے،دہشتگردوں کوپنپنے نہیں دینگے،ہمیں انتہا پسندی کوبرطانیہ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے،دہشتگردی کیخلاف نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے دہشتگردی واقعے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے ہیں، دہشتگرد کے بعد تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم دہشتگردوں کوپنپنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ لندن حملوں کے نتیجہ میں7افرادہلاک ہوئے۔سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی ہے۔ مخصوص کمیونٹی کودہشتگردی کاالزام دینے کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔واقعات کودہشتگردی کے طور پردیکھا جا رہاہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کوشکست دینابہت بڑاچیلنج ہے۔ برطانیہ کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کل سے انتخابی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ تشدد سے جمہوریت کومتاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :