ٹرمپ کا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے انخلا ء کا فیصلہ امریکا کو دنیا بھر میں تنہا کر دے گا،ایران

امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے انخلا یہ ثابت کرتا ہے کہ کہ امریکی حکومت ذمہ داریوں سے فرار چاہتی ہے ،عالمی برادری امریکا کو بین الاقوامی ذمہ داری نبھانے پر مجبور کرے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اتوار 4 جون 2017 15:10

ٹرمپ کا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے انخلا ء کا فیصلہ امریکا کو دنیا بھر ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے واشنگٹن کے انخلا کا فیصلہ امریکا کو دنیا بھر میں تنہا کر دے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے انخلا یہ ثابت کرتا ہے کہ کہ امریکی حکومت ذمہ داریوں سے فرار چاہتی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں ایران بھی سرفہرست ہے، جہاں طویل خشک سالی اور آبی وسائل کے خراب نظام کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری امریکا کو بین الاقوامی ذمہ داری نبھانے پر مجبور کرے۔

متعلقہ عنوان :