(ن)لیگ کاحسین نوازکی جےآئی ٹی پیشی کی تصویرسوشل میڈیاپرآنےکی تحقیقات کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 جون 2017 17:20

(ن)لیگ کاحسین نوازکی جےآئی ٹی پیشی کی تصویرسوشل میڈیاپرآنےکی تحقیقات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔04جون2017ء): مسلم لیگ(ن) نے جےآئی ٹی میں حسین نوازکی پیشی کی تصویرسوشل میڈیاپرآنےکی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان مسلم لیگ(ن) کا کہناہے کہ حسین نواز کی تصویرکومنظرعام پرلانےکامقصد جھوٹی اناکی تسکین ہے۔ وزیراعظم اوران کے اہلخانہ نے جےآئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کو قبول کیا۔ ترجمان ن لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ حسین نواز کی تصویر سوشل میڈیا پرجاری کرنے والے عناصر کی تحقیقات کی جائیں۔ اور تصویرجاری کرنےوالوں کوبےنقاب کیاجائے۔