آپریشن ردالفساد، مستونگ اورسپلنجی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن

سکیورٹی فورسزنےآپریشن میں12دہشتگردہلاک کردیے،فائرنگ کےتبادلے میں 2افسران سمیت 5اہلکارزخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 جون 2017 17:51

آپریشن ردالفساد، مستونگ اورسپلنجی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔04جون2017ء) : ملک میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے۔سکیورٹی فورسزنے مستونگ اور سپلنجی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران سکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرکے بلوچستان کوبڑی تباہی سے بچالیا۔آپریشن میں 12دہشتگردہلاک کردیے ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسزکے 2افسران سمیت 5اہلکارزخمی بھی ہوئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ دہشتگردپہاڑی کی ایک غارمیں چھپے ہوئے تھے۔فورسزنے خفیہ اطلاع پر 2روزمیں مستونگ میں آپریشن کرکے 12دہشتگردہلاک کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :