سینیٹر نہال ہاشمی چیئرمین سینٹ کے سامنے استعفے کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہوسکے ، پرسوں بدھ کو دوبارہ طلب

پیر 5 جون 2017 13:30

سینیٹر نہال ہاشمی چیئرمین سینٹ کے سامنے استعفے کی تصدیق کیلئے پیش نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے سامنے استعفے کی تصدیق کے لئے سینیٹر نہال ہاشمیپیش نہ ہوسکے‘ انہیں پرسوں بدھ کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے استعفے کی تصدیق کے لئے سینیٹر نہال ہاشمی کو گزشتہ روز اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا اور انہوں نے صبح دس بجے چیئرمین سینٹ کو بغیر کسی دبائو کے اپنے استعفے کی تصدیق کرنا تھی تاہم انہوں نے خود پیش ہونے کے بجائے چیئرمین سینٹ کو تحریری وضاحت بھیجی جسے چیئرمین سینٹ نے قبول نہ کرتے ہوئے انہیں پرسوں سات جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ 28مئی کی ایک سخت تقریر کے نتیجے میں پارٹی قیادت نے نہ صرف ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی بلکہ 31مئی کو پارٹی قیادت کی ہدایت پر وہ سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے واضح کیا ہے کہ نہال ہاشمی کا ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر استعفیٰ کی تصدیق ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :