نہال ہاشمی کو استعفی پر قائم رہنا چاہیے تھا،آصف کرمانی

منگل 6 جون 2017 13:33

نہال ہاشمی کو استعفی پر قائم رہنا چاہیے تھا،آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے سینیٹ سے استعفی دیا تھا تو اس پر قائم رہنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 28 مئی کو نہال ہاشمی نے جو بیان دیا وہ افسوسناک تھا جس کا اعلی قیادت نے فوری نوٹس لیا اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میںلاتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ 31 مئی کو نہال ہاشمی نے سینیٹ کی نشت سے استعفی دیا اور آج وہ منحرف ہو گئے ہیں۔اس قدام سے نہال نے بہت ہلکے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :