کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سی30 جون تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

منگل 6 جون 2017 15:21

کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سی30 جون تک مکمل کرلیں، محکمہ ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سی30 جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بمپر پیداوار کا حصول یقینی ہو سکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہاکہ باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک ، باسمتی 2000،باسمتی 515 کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال ، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15جون سے 30جون تک ہے۔انہوںنے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں مزید کسی معلومات ، رہنمائی یا مشاورت کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی آفس ، فیلڈ سٹاف یا صبح 8سے رات 8بجے تک فری زرعی ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدائت کی کہ وہ دھان کی کاشت کے وقت صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔