زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کپاس ، دھان و دیگر فصل خریف کیلئے قرضوں کی فراہمی جاری

منگل 6 جون 2017 15:21

زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کپاس ، دھان و دیگر فصل خریف کیلئے قرضوں کی ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کپاس ، دھان و دیگر فصل خریف کیلئے قرضوں کی فراہمی بھر پور طریقے سے جاری ہے اور اب تک چھوٹے کاشتکاروں کو بالعموم جبکہ دیگر کسانوں کو بالخصوص اربوں روپے کے زرعی قرضے جاری کئے جا چکے ہیں تاکہ وہ بیج ، کھاد ، زرعی ادویات ، زرعی آلات اور دیگر زرعی مداخل کے حصول کے ذریعے سرسبز انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ قرضوں کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز ، اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفاتر میں شکایات سیل قائم کردیئے گئے ہیں اور قرضوں کے حصول کیلئے خواہشمند تمام چھوٹے کاشتکاروں کوہدائت کی گئی ہے کہ و ہ کسی بھی قسم کی شکایت ، مسئلہ یا مشکل کی صورت میں فوری طور پر مذکورہ شکایات سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔