جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان
بھارت کیخلاف بدقسمتی سے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے،میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دبائو زیادہ لے لیا تھا،پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے، کیمپ میں پلیئرز کا مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے،جنوبی افریقہ کیخلاف احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان اور ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے،کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس
منگل 6 جون 2017 19:32
(جاری ہے)
سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 اوورز تک میچ پر کنٹرول رکھا ہوا تھا لیکن آخری اوورز میں ہماری بالنگ اچھی نہیں کی جس کے سبب ساری محنت رائیگاں گئی،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، اب پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں کم بیک کریں گے، فخر زمان اور اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کچھ نیا کرنے کی بات کی تھی جس پر سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو کھلایا جائے گا جبکہ وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کھیلیں گے۔یاد رہے کہ وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.