وزیر اعظم نے نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی، 5 روز میں رپورٹ پیش کر یگی

راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں بیرسٹر ظفر اللہ ، خواجہ ظہیر احمد ، آصف کرمانی ‘ سینیٹر نزہت صادق شامل

منگل 6 جون 2017 21:39

وزیر اعظم نے نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جو 5 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کر یگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے معاملے پر تحقیقات کیلئے نیشنل ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے کنونیئر راجہ ظفر الحق ہوں گے جبکہ کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ ‘ معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد ‘ معاون خصوصی آصف کرمانی ‘ سینیٹر نزہت صادق شامل ہیں۔

یہ کمیٹی 5 روز میں نہال ہاشمی کو دئیے گئے شوکاز نوٹس اور ان کے متنازعہ بیان کی روشنی میں اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کر یگی۔…(رانا+ط س)

متعلقہ عنوان :