میپکوٹیم کاچھاپہ،صارف کوبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا، جرمانہ عائد

منگل 6 جون 2017 22:46

میپکوٹیم کاچھاپہ،صارف کوبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا، جرمانہ عائد
ملتان ۔06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) سب ڈویژنل آفیسر میپکو قصبہ مڑل سب ڈویژن امیر نواز کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ محمد حسین اور میٹرریڈر عبدالرحیم پر مشتمل ٹیم نے صارف غلام عباس حوالہ نمبر 29-15128-0532301کوزرعی ٹیوب ویل پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چور ی کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او کے مطابق صارف نے ٹیوب ویل کا میٹر جلاکر ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگائی ہوئی تھیں جس پر بجلی چور کو 25675یونٹس جرمانہ عائد کیاگیاہے اور صدارتی آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست تھانہ بستی ملوک کو بھجوادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :