فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی اور انگلینڈکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی
بدھ 7 جون 2017 12:03
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اٹلی، انگلینڈ، یوروگوئے اور وینزویلا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جو( آج )جمعرات کو سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہونگی اس سے قبل وینزویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
یوروگوئے نے پرتگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 5-4 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ،ْ انگلینڈ نے میکسیکو کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی جبکہ اٹلی نے زیمبیا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا تاہم اضافی وقت میں اٹلی نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 3-2 سے جیتا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.