بھارت ،افطاری میں ناقص کھاناکھانے سے پورا گائوں فوڈ پوائزنگ کا شکار،ہسپتال داخل

بدھ 7 جون 2017 22:19

بھارت ،افطاری میں ناقص کھاناکھانے سے پورا گائوں فوڈ پوائزنگ کا شکار،ہسپتال ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) بھارت کے ایک گائوں میں افطاری کے وقت ناقص کھانا کھانے سے پورا گائوں فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گیا، لوگوں کو پیٹ درد، قے اور اسہال کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی علاقے ہجورپور کے گاں اروا ٹاڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مدرسے میں افطاری کا انتظام کیا گیا تھا اور پورے گائو ں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

گائوں کے تمام افراد افطاری کے وقت پہنچے تاہم ناقص کھانا کھانے سے ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔

(جاری ہے)

لوگوں کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ افطاری کرتے ہی لوگوں کو قے، اسہال، پیٹ میں درد اور تیز بخار، گاں کے 250 سے زیادہ رہائشی انفیکشن کے شکار ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے تمام افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں۔ ناقص کھانا کھانے والے افراد سروولونا بیکٹریا کا شکار ہیں جس کا اثر کچھ دیر بعد ہوتا ہے، اسی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کہنا ہے کہ متعدد افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :