عوام کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار قبال تحسین رہاہے ،سروس ٹریبونل کو جلد فعال کیاجائے گا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے گفتگو

بدھ 7 جون 2017 23:03

عوام کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کا کردار قبال تحسین رہاہے۔ سروس ٹریبونل کو جلد فعال کیاجائے گا۔ میرٹ کی بالادستی سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی ہے۔ بار ایسوسی ایشنز اور قریس کلبوں کومعاشی اعتباد سے خودکفیل بنانا ہے۔

صوبے کے پریس کلبوں اور بار ایسوسی ایشنز میں انٹرنل آڈٹ کا نظام وضع کیاجائے حکومت کے پاس مالی وسائل کی کمی نہیں ایسوسی ایشنز کو خصوصی گرانٹ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی گئی ہے قانون سب کیلئے برابر ہے قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد ہے کالے شیشوں اور فینسی نمبرپلیٹ استعمال کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کوبھی اپنای بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کے احکامات پرعملدرآمد کرایاجارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔