وزیرآباد:، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خالی آسامیاں پر کرنے کے لئے بعد ایم این اے اور ایم پی اے سرگرم مستحق نوجوانوں کی حق تلفی
عوامی سماجی حلقوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیاسی بھرتیوں سے اجتناب کیا جائے
بدھ 7 جون 2017 23:18
(جاری ہے)
بھرتیوں میں اپنے اپنے حصے کا کوٹہ لینے کے لئے مقامی ایم این اے ، ایم پی اے اور ضلع بھر سے (ن) لیگی اہم شخصیات کے ایم ایس سے رابطوں میں اضافہ ہو گیا جس کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ ایسے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں ملنے کا امکان کم ہے جو مستحق ہیں اور میرٹ بھی رکھتے ہیںلیکن سفارش نہیں رکھتے۔
قبل ازیں کارڈیالوجی سنٹر میں 171بھرتیاں ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹہ پر ہو ئی تھیں۔بعض ٹیکنیکل آسامیوں پر غیر تربیت یافتہ افراد کو بھرتی کر لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔بھرتی ہونے والے مالی کو پودوں کا علم نہیں ہے ۔ٹیوب ویل آپریٹر کو موٹر چلانا نہیں آتی۔ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ نہیں آتی جبکہ ریڈیالوجسٹ اور ای سی جی آپریٹر بھی اپنے کام سے نا واقف ہیں جس کی وجہ سے بہت سی مشینیں خراب ہو گئی ہیں۔ڈویژن بھر سے (ن) لیگ کی با اثرشخصیات نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پر دبائو بڑھانا شروع کر دیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی کو کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان کے دبائو کی وجہ سے میرٹ تباہ ہونے کا امکان ہے اور بغیر سفارش کے کسی مستحق ،تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت ملنے کا امکان کم ہے جو تعلیمیافتہ نوجوانوں میں احساس محرومی پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔عوامی سماجی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی بھرتیوں سے اجتناب برتا جائے اور ہسپتال کو کامیاب بنانے کے لئے مناسب افراد کو بھرتی کیا جائے جو اپنے متعلقہ کام سے واقفیت رکھتے ہوں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.