قطری حکومت نے قطر نیوز ایجنسی کو ہیک کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 02:29

قطری حکومت نے قطر نیوز ایجنسی کو ہیک کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل ..
دوحا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) قطری حکومت نے قطر نیوز ایجنسی کو ہیک کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قطر نیوز ایجنسی کو ہیک کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی ادارے ایف بی آئی اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی نے معاونت فراہم کی۔ قطر کی وزارت اطلاعات نے بتایا ہے کہ قطر نیوز ایجنسی کو ہیک کرنے کیلئے ہیکرز کی جانب سے ہیکنگ فائل نیوز ایجنسی کے کمپیوٹرز میں اپریل کے ماہ میں محفوظ کر دی تھی۔ تاہم اس فائل کو 24 مئی کو استعمال کرکے جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ اس حوالے سے تمام تفصیلات جلد ایک پریس کانفرنس میں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :