موجودہ حکمران عوامی عدالت میں بری طرح ہار چکے ، وہ اپنی چوری چھپانے کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، عارف علوی

حکمران ٹولے نے ایک منظم منصوبے کے تحت اداروں پر حملے کرنا شروع کردیئے ہیں، صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 8 جون 2017 23:40

موجودہ حکمران عوامی عدالت میں بری طرح ہار چکے ، وہ اپنی چوری چھپانے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی عدالت میں بری طرح ہار چکے ہیں ۔ وہ اپنی چوری چھپانے کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ اسی لئے حکمران ٹولے نے ایک منظم منصوبے کے تحت اداروں پر حملے کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن جماعتوں کی عوامی اسمبلی کی صدارت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی عوامی اسمبلی میں 2قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔پہلی قرارداد ماہ رمضان میں پورے ملک میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف منظور ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوسری قرارداد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے حکمرانوںکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران صرف اپنی چوری بچانے اور اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کے لئے پوری حکومتی مشینری استعمال کر رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل سے حکمرانوں کو کوئی سروگار نہیں ہے۔ 6ماہ اور ایک سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے چار سالوں میں بھی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں لا سکے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ روز کا معمو ل بن چکی ہے اورلوگ سحری اور افطار اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں ۔