کپاس کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کے لیے نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم کریں،زرعی ماہرین

جمعہ 9 جون 2017 12:54

کپاس کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کے لیے نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ کپاس میں پھول بننے سے چنائی تک ٹینڈوں کے گلنے اور سوکھنے کی بیماریوں کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ دیر سے کاشتہ کپاس کی فصل میں اگر پوٹاشم اور پانی کی کمی ہوتو ان بیماریوں کے حملہ کے بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔

ٹینڈوں کے گلنے کا عمل کپاس کی غیر ضروری بڑھوتری سے تیز ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررہ مقدار سے زیادہ آبپاشی اور نائٹروجنی کھادوں کے استعمال سے پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری روکنے کے لیے نائٹروجنی کھاد کا استعمال کم کریں۔ اور پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری کی صورت میں بڑھوتری روکنے والی محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی سفارش کردہ زرعی زہریں استعمال کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فصل کے سوکھنے کی بیماری کو حملہ کے بعد کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور تجربات سے ثابت ہے کہ پوٹاشیم کھاد کا زیادہ مقدار میں استعمال فصل کے سوکھنے کی بیماری کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوا ہے۔