عدالت کا نہال ہاشمی کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم

مقدمہ دہشت گردی کا بنتا ہے تو دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایسٹ

ہفتہ 10 جون 2017 16:37

عدالت کا نہال ہاشمی کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایسٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا کہ اگر مقدمہ دہشت گردی کا بنتا ہے تو دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

درخواست عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے نہال ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے خوف و ہراس پھیلا لہذا مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ، درخواست میں ایس ایچ او بہادر آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :