پرچی اور تاش پر جواء کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جون 2017 22:51

پرچی اور تاش پر جواء کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء)سرعام پرچی اور تاش پر جواء کھیلنے والے 6ملزمان گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں سرعام پرچی جواء کھیلا جارہا تھا پولیس نے اطلاع پرسندھی محلہ‘ محلہ فرید گنج اور بوہڑ والا چوک میں چھاپے مار کر تین ملزمان شہباز ‘فیضان اور اکبر کو گرفتارکرکے ان سے پرچی ووچر برآمد کرلئے جبکہ ہڑپہ پولیس نے قصبہ ہڑپہ میں چھاپہ مارکر آصف وغیرہ 3ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے ہو ئے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔