مہاراشٹرحکومت کا 31لاکھ چھوٹے کسانوںکا قرضہ معاف کرنے کا اعلان
کسان نئے قرضے حاصل کرسکیں گے ،دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ،اعلان آئندہ دوروزمیں کریں گے،ریاستی وزیر
پیر 12 جون 2017 14:57
(جاری ہے)
پاٹل نے کہاکہ حالانکہ حکومت نے قرض معافی کا فیصلہ کیا ہے، لیکن قرض انہی کسانوں کا معاف کیا جائے گا جو ذریعہ معاش کے لیے مکمل طور کاشتکاری پر انحصار کرتے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان دو دن کے اندر اندر کیا جائے گا۔کسانوں نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کسانوں کی تنظیم کے صدر رگھوناتھ دادا پاٹل نے کہاکہ آج کسانوں کی صحیح معنوں میں فتح ہوئی ہے،ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مہاراشٹر میں کسان قرضوں معافی کے لیے 11 دنوں سے تحریک چلا رہے تھے جس سے حکومت پر دبا بڑھتا جا رہا تھا۔اسی سال اپریل میں یوپی کی نئی حکومت نے 36000 کروڑ روپے کا کسانوں کا قرض معاف کیا تھا جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی کسان قرض معافی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ایسے ہی مطالبات کو لے کر مدھیہ پردیش میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں جہاں پولیس فائرنگ میں چھ کسان ہلاک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.