مراکش کا بھی قطر کو خوراک فراہم کرنے کا اعلان
خوراک سے بھرا طیارہ بھجوانے کا فیصلہ رمضان کے ماہِ مقدس اور اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی اسلامی تعلیمات کے تناظر میں کیا گیا ہے،وزارت خارجہ
منگل 13 جون 2017 18:39
(جاری ہے)
قطر اپنی ضرورت کی 80 فی صد خوراک پڑوسی خلیجی ریاستوں سے درآمد کرتا تھا جن کی جانب سے قطر کے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ اور اس کے ساتھ زمینی، فضائی اور بحری راستے بند کرنے کے بعد قطر میں خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
مراکش، ترکی اور ایران کے بعد تیسرا مسلم ملک ہے جس نے عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد اسے خوراک کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی سعودی عرب کی جانب سے قطر کیساتھ اپنی زمینی سرحد بند کرنے کے اعلان کے فورا بعد قطر کو خوراک اور پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔قطر فی کس آمدنی کے اعتبار سے دنیا کا امیر ترین ملک ہے جو تین جانب سے سمندر میں گھرا ہوا ہے اور اس کی زمینی سرحد صرف سعودی عرب سے ملتی ہے۔گزشتہ ہفتے سعودی حکام کی جانب سے سرحد کی اچانک بندش کے بعد سرحد پر قطر کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیا لے جانے والے ٹرکوں کی قطار لگ گئی تھی۔ کویت کے امیر، پاکستان کے وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ترک حکومت بھی فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں کر رہے ہیں۔قطر کے وزیرِ خزانہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ پڑوسی خلیجی ریاستوں کے بائیکاٹ کے اثرات کو بخوبی جھیل سکتا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ بحران کے بعد ایرانی کمپنیاں بھی خوراک اور دیگر اشیا قطر برآمد کر رہی ہیں۔ایران کی سرکاری ایئر لائن 'ایران ایئر' کے ایک ترجمان نے 'فارس' نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ اب تک کمپنی کے چار طیارے تازہ سبزیاں اور پھل قطر لے جاچکے ہیں جب کہ آئندہ چند روز کے دوران مزید کئی طیارے خوراک لے کر قطر پہنچیں گے۔ایک اور ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی کمپنیاں قطر کو روزانہ 45 ٹن ڈیری مصنوعات بھی فراہم کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.