بھارت میں انتہا پسند ہندو کا روزے دار مسلم خاتون پر تشدد ،ْ ملزم گرفتار ،ْ مقدمہ درج

منگل 13 جون 2017 23:06

بھارت میں انتہا پسند ہندو کا روزے دار مسلم خاتون پر تشدد ،ْ ملزم گرفتار ..
کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) بھارت میں انتہا پسند ہندو سرکاری ملازم نے دفتر میں کام کرنے والی روزے دار مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع رائچر کے شہر سندھانور میں پیش آیا جہاں بلدیہ میں کام کرنے والے ہندو ملازم شاراناپا نے روزے دار خاتون نسرین کو زوردار لاتیں رسید کیں جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

نسرین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شاراناپا نے دیر سے آنے کا الزام لگاکر اسے روزے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔بلدیاتی انتظامیہ کے مطابق نسرین مستقل جب کہ شاراناپا عارضی ملازم ہے، جسے نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے ،ْ حکام کے مطابق جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز دفتر کی چھٹی تھی تاہم کام زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں ملازمین کو طلب کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :