حضرو میں 24سالہ نوجوان نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جابحق، اسکو بچاتے ہوئے ایک اور نوجوان بھی جان کی بازی ہار گیا

منگل 13 جون 2017 23:42

حضرو میں 24سالہ نوجوان  نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جابحق، اسکو بچاتے ہوئے ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) حضرو کے نواحی علاقہ کالو کلاں کا 24سالہ نوجوان علاقہ درگئی میں نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جابحق، محسن شاہ کو بچاتے ہوئے ایک اور نوجوان بھی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقہ درگئی میں حضرو کے نواحی گائوں کالوں کلاں سے تعلق رکھنے ولا سید محسن شاہ جو وہاں مقامی فیکٹری میں کام کرتا ہے گزشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے درگئی نہر گیا جہاں نہاتے ہوئے محسن شاہ ڈوب گیا جبکہ اس کے مقامی دوست نے اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی پانی کی نظر ہوگیا محسن شاہ کی میت جب اس کے گھر لائی گئی تو تام مچ گیا نماز جنازہ میں کثیر تعداد معزززین علاقہ نے شرکت کی ۔