سبز مرچ کو بیمار یو ںسے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعرات 15 جون 2017 13:22

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء)زر عی ما ہر ین نے سبز مرچ کے کا شتکا روں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ ا چھی پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں۔ انہوں نے بتایاکہ مر چ کے کو ڑ ھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے ۔یہ بیماری ابتدا ئی پھل پر گو ل گہر ے دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہر ہو تی ہے، جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جا تے ہیں پھل د ر میا ن سے سیا ہ ہوجاتے ہیںاور آخر میں سا ر ا پھل سیا ہ ہو کر گل سڑ جا تا ہے۔

پتوں کے مو ڑا ئو کی و جہ سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہیں ،پھو ل جھڑجاتے ہے اور جو پھو ل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا ہو تا ہے۔ مر چ کے مر جھا ئو کی بیمار ی پتوں پر گو ل یا نوک دا ر بھو ر ے دا غوں کی صورت میں ظا ہر ہوتی ہے جو بعد میں سیا ہ ر نگت ا ختیار کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مر چ کے تنے کے گلا ئو کے حملہ سے پو د ے کا تنا ز مین کی سطح کے با لکل قر یب سے گل جا تا ہے بعد ازاں سارا پھول سو کھ جا تا ہے۔ اس بیما ر ی سے بچا ئو کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹا پسن ا یم ر یڈ و مل گو لڈ یا متبا د ل ز ہر 3تا 5مر تبہ بد ل کر سپر ے کریں ۔بیما ریو ں کے بر وقت تدار ک کیلئے پو دوں کا وقفے وقفے سے معا ئنہ کر تے رہیں ،جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں اورحملہ آور پتوں اور پودوںکو اکھا ڑ کر تلف کر د یں۔