بلوچستان میں6میونسپل کمیٹیوں کو کارپوریشنز کا درجہ دے دیا گیا ہے،چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے تحت اعزازیہ دیا جائیگا،مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو
جمعرات 15 جون 2017 22:06
(جاری ہے)
اِس شہر میں بلوچ، پشتون، ہزارہ اور آباد کار سب موجود ہیں۔
لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یہاں ٹریفک کا نظام نا قص ہے ۔ نِکاسی آب کا کوئی موثراِنتظام نہیں، صفائی کی صورت حال اور سڑکوں کی حالت اِنتہائی خستہ ہے۔ماضی کے لِٹل پیرس کے روایتی حُسن کی بحالی اور صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو بُنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مسئلے پر سب کو توجہ دینی چاہیے۔ کوئٹہ سے اِس ایوان کے چھ اراکین کے ساتھ ساتھ پُورے ایوان میں موجود تمام مُعزّز اراکینِ اِسمبلی کو کوئٹہ کے مسائل کے حل میںعملی تعائون کرنا چاہئیے۔ ہماری حکومت کوئٹہ کی روایتی خُوبصورتی کو بحال کرنے اور شہریوں کو بُنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ اِس ضِمن میں چند چیدہ چیدہ اِقدامات کا ذِکر کرنا چاہونگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال2016-17 کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ کو لوکل باڈیز کیلئے غیر ترقیاتی مدمیں تقریباً (6بلین روپی) اور ترقیاتی مد میں (5بلین روپی) فراہم کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے کو اگلے مالی سال 2017-18میں بھی جاری رکھا جائے گااِسی طرح خطیررقم کی لاگت سے کوئٹہ شہر میں پارکِنگ کی سہُولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے تمام اِضلاع میں صوبائی (Sanitation Policy) کے تحت صحت و صفائی کے جامع پروگرام شُروع کئے جا ئینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرکیلئے آگ بُجھانے والی گاڑی فراہم کی جارہی ہیمرحلہ وار سب اضلاع میں لوکل گورنمنٹ اور چیرمینِ ضلع کونسل کے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مرحلہ وار سب اضلاع ، مونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے چیئرمینوں کو گاڑیا ں دی جائینگیتمام چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے تحت اعزازیہ دیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.