بہاولپور میں بس پل سے نیچے گرگئی6افراد ہلاک40زخمی-کندھ کوٹ اور بورے والا میں ٹریفک حادثات میں 7ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 جون 2017 11:44

بہاولپور میں بس پل سے نیچے گرگئی6افراد ہلاک40زخمی-کندھ کوٹ اور بورے ..
بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2017ء) بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 40زخمی ہوگئے۔ چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بس کی باڈی کاٹ کر 3 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔متعلقہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ تیز رفتاری کا نتیجہ لگتا ہے تاہم اس بارے میں حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کندھ کوٹ اور بورے والا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور سے کراچی جانےوالے مسافر وین اور ٹرالر میں کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پرتصادم ہوگیا ،5مسافرمولا بخش،رحمت خاتون،علی محمد، ریاض اورصابر جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالباری شیخ،حنیف بھٹو،میر ہزار،محمد حسین سمیجو، ظفر اللہ ، عطاللہ ، رانو اور عامر سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جبکہ بورے والا چیچہ وطنی روڈ پرہائی ایکس ویگن اور ٹریکٹر کے تصادم میں ایک خاتون سمیت 2مسافر جاں بحق اور 8شدید زخمی ہوگئے۔خوفناک حادثے میں ٹریکٹر کے 2ٹکڑے ہوگئے جبکہ ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ویگن کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ عنوان :