بھارت کیخلاف فائنل کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا: اظہر محمود

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 22:39

بھارت کیخلاف فائنل کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ تاحال ..
اوول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف فائنل کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر علی نے بتایا ہے کہ آج کی پریکٹس سیشن کے دوران محمد عامر نے باولنگ پریکٹس کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اتوار کو بھارت کیخلاف فائنل کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ محمد عامر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ اتوار کی صبح کو ہی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ محمد عامر تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے اور ان کی اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔

متعلقہ عنوان :