Live Updates

عمران خان کی شوکت خانم فنڈریزنگ اور افطار میں خصوصی شرکت

ہفتہ 17 جون 2017 23:04

عمران خان کی شوکت خانم فنڈریزنگ اور افطار میں خصوصی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شوکت خانم فنڈریزنگ اور افطار میں خصوصی شرکت کی جبکہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈونرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کی بنائی گئی پینٹنگ فروخت کے لئے پیش کی گئی جو کہ 5 لاکھ میں نیلام ہوئی ہے۔ اس موقع پر بوتھ کے زیر شوکت خانم کے لئے فنڈز اکھٹے کئے گئے جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے 14 کروڑ روپے شوکت خان کیلئے اکٹھے کئے۔ واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز خصوصی طیارے کے اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ایک روز قیام کے بعد کراچی کے لئے روانہ ہو جاینگے۔ (علی)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :