ٹرالر اور موٹر سائیکل حادثے میں بچی جاں بحق، چار افراد زخمی

ہفتہ 17 جون 2017 23:07

ٹرالر اور موٹر سائیکل حادثے میں بچی جاں بحق، چار افراد زخمی
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) لاڑکانہ میں اوٹھا چوک کے قریب تیز ٹرالر کی موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار پانچ ماہ کی بچی دعا سندیلو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ چار افراد متوفی بچی کی والدہ کونج خاتون، عبداللہ سندیلو، زاہدہ خاتون اور پانچ سالہ شفا سندیلو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ بقاپور کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرالر تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :