ترکی میں فوڈ پوائزننگ کے باعث 731 فوجی بیمار ہو گئے

اتوار 18 جون 2017 21:20

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ترکی میں فوڈ پوائزننگ کے باعث 731 فوجی بیمار ہو گئے ہیں۔ ترکی کے دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کے باعث 731 فوجیوں کو طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر استغاثہ کے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملک کی ایک مغربی فوجی چھاؤنی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد اس چھاؤنی کو کھانا سپلائی کرنے والی کمپنی کے 21 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مانیسا صوبے کے چیف استغاثہ کے بقول بیمار فوجیوں سے نمونے لینے کے بعد تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :