شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
شعبہ صحت میں اصلاحات اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے جاری پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے، محمد شہباز شریف ْپرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلے کے حوالے سے میرٹ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ ہم نے سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنا ہی-متعلقہ ادارے او رمحکمے مکمل بااختیار ہیں اور انہیں ا پنے فرائض تندہی سے ادا کرنا ہیں اور مسائل حل کرنے کے لئے ان کی جانب سے موثر اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا،صدارت کے دوران گفتگو
پیر 19 جون 2017 20:55
(جاری ہے)
وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجو ں کی انسپکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے کرائی جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنا ہی-متعلقہ ادارے او رمحکمے مکمل بااختیار ہیں اور انہیں ا پنے فرائض تندہی سے ادا کرنا ہیں اور مسائل حل کرنے کے لئے ان کی جانب سے موثر اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور اس ضمن میں محکمہ صحت پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائی-انہوںنے کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا- ہم نے ذمہ داری نبھانی ہے اور عوام کو جواب دینا ہی-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں-صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے ہر طرح کے وسائل دوں گا۔اپنا پیٹ کاٹ کر بھی فنڈز فراہم کریںگے تاہم اس ضمن میں مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانا ہوگا اور صحت عامہ کی سہولتوں کے لئے مختص کردہ وسائل کی ایک ایک پائی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میڈیکل کے امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کی جائیں اور اس ضمن میں وزیراعلی نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہی-انہوںنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں جو سکون ملتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،اس لئے متعلقہ ادارے او رشعبہ طب سے وابستہ افراد محنت اور جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں-انہوںنے کہاکہ وائرل امراض کی روک تھام کے لئے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے شاندار پلان پیش کیا ہے اور اس پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وائرل امراض کی روک تھام کے حوالے سے انسداد ڈینگی کے ماڈل سے فائدہ ا ٹھایا جائی-صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، ایم پی اے مختار احمد بھرت،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، طبی ماہرین اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.