برطانوی وزیراعظم کا دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ

پیر 19 جون 2017 22:46

برطانوی وزیراعظم کا دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے شمالی لندن میں دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم ٹریزا مے نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اٴْن کی تمام ہمدردیاں متاثرہ افراد اور اٴْن کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فِنزبری پارک کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین محمد کوزبار نے اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ کوزبار نے یہ شکایت بھی کی کہ برطانیہ کا مرکزی میڈیا دانستہ طور پر اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دینے سے اجتناب کر رہا ہے۔ مذکورہ حملے کی چھان بین جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس حملے میں 1 شخص ہلاک اور دیگر 8 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :