ورلڈٹی ٹونٹی کی قیمت پر چیمپئنز ٹرافی ختم کیے جانے کا امکان

ہر 2سا ل بعد ورلڈٹی ٹونٹی کروانے کے لیے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کیا جاسکتا ہے، ڈیورچرڈسن ہم اپنے تمام ٹورنامٹنس کو ایک دوسرے سے منفرد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کریں، چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

منگل 20 جون 2017 18:58

ورلڈٹی ٹونٹی کی قیمت پر چیمپئنز ٹرافی ختم کیے جانے کا امکان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے عندیہ ہے کہ ہر 2سا ل بعد ورلڈٹی ٹونٹی کروانے کے لیے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں اوول کے مقام پر بھارت کو 180رنز کی عبرتناک شکست دی تھی اور اس میچ کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھا ۔

بعض میچ آفیشلز کا خیال ہے کہ 8ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سے ملتا جلتا ہے جو 2019سے 10ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ 2021کی چیمپئنز ٹرافی بھارت میں شیڈول ہے تاہم اس کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے کیوں ڈیو رچرڈسن کے مطابق مستقبل کے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں 20ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیو رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ٹورنامٹنس کو ایک دوسرے سے منفرد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی چیمپئنز ٹرافی 2021میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم اس کی جگہ 2،2سال کے وقفے سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس کروانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ رچرڈسن کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹی وی کمپنیز سے بے تحاشہ منافع کمانے کا باعث بلکہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں زیاد ہ زیادہ سے ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دینے کا چانس بھی دیتا ہے،16 ٹیموں یا یہاں تک کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ٹی ٹونٹی ایک ایسا ایونٹ ہے جسے ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم میچوں کے مقابلے اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کے معیار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہے ہیں، یہ ممکن نہیں کہ مستقبل میں دو 50 سے زیادہ ٹورنامنٹ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :