شہرقائد میں رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کا امکان

منگل 20 جون 2017 22:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور صبح و شام بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم خوشگوار رہے گا جب کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے صبح اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا اورعید پربھی شہری بارش سے لطف و اندوز ہوسکیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 روز تک تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :