موٹروے زون میں رمضان المبارک میں خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

بدھ 21 جون 2017 15:03

موٹروے زون میں رمضان المبارک میں خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس محمد امتیاز شاہ کی ہدایات کی روشنی میں موٹروے زون میں رمضان المبارک میں خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میںموٹروے اسلام آباد ٹال پلازہ ، ایم ٹو پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد امتیاز شاہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایس ایس پی شہریارسکندر اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی موٹروے محمد امیتاز شاہ نے مسافروں کو افطاری کا سامان اور تحائف دئیے اور ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کے اُصولوں کی پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ڈی آئی جی نے اس مہم کو موٹروے زون میں جاری رکھنے کی ہدایات دیں اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :