فضا میں طیارہ روکنے پر امریکا اور روس میں نئی کشیدگی
بدھ 21 جون 2017 15:31
(جاری ہے)
پیٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی جنگی جیٹ کے ذریعے ہمارے ایک جہاز کو پرخطر انداز میں روکنا باعث تشویش ہے۔ روسی جہاز سوخوی 27 کا یہ اقدام عالمی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز طرز عمل ہے۔
روسی خبر رساں اداروں کے مطابق انیس جون کو بحر بلٹیک کی فضا میں ایک امریکی جاسوس طیارہ آر سی 135 پرخطر انداز میں روسی طیارے کی طرف بڑھ رہا تھا جسے سوخوی 27 جنگی جہاز نے روک دیا تھا۔خیال رہے کہ بحر بلٹیک اور جیب لیننگراڈ میں فضائی حدود میں امریکی اور روسی جنگی جہازوں کی مڈھ بھیڑ کوئی نئی بات نہیں تاہم پینٹاگون کا دعوی ہے کہ دونوں ملکوں کے طیاروں کا ایک دوسرے کے قریب آنا یا آمنا سامنا ہونا محفوظ اور پیشہ وارانہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بحر بلیٹک پر امریکا اور روس کے درمیان جہازوں کے معاملے میں کشیدگی ایک ایک ایسیوقت میں پیدا ہوئی ہے جب دونوں ملک شام میں فوجی آپریشن میں ایک دوسرے پر حدود سے تجاوز کا الزام عاید کررہے ہیں۔ رواں ہفتے امریکی فوج نے بشار الاسد کی فوج کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا جس پر روس نے امریکا سے سخت احتجاج کیا ہے۔ادھر اسی سیاق کل منگل کو ایک امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں روس کی سرگرمیاں ہمارے لیے باعث تشویش نہیں۔ قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ دریائے فرات کے مغربی علاقوں میں امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے طیاروں کی آمد ورفت کو ہدف سمجھا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیویز کا کہنا ہے کہ شام میں ہمیں روس کی طرف سے کوئی قابل اعتراض حرکت نہیں دیکھی گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.