پاک بھارت معاملات کوباہمی طورپر حل کرنا ہوگا،بھارت

اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان سے آگاہ ہیں تاہم دونوں ممالک کو معاملات باہمی طور پر حل کرنے ہیں،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ گوپال بگلے کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 18:32

پاک بھارت معاملات کوباہمی طورپر حل کرنا ہوگا،بھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کوباہمی طورپر حل کرنا ہوگا۔جمعرات کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس کے پاکستان اور بھارت کو بات چیت کی میز پر لانے کی کوششوں سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کہ انھوں نے اس معاملے کو وزیراعظم نریندرمودی اور انکے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کے ساتھ ملاقات کے دوران اٹھایا ہے سے آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ معاملات کو باہمی طور پر ہی حل کرنا ہوگا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ان کے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :