فورٹ منرو میں عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کی دلچسپی کیلئے عید میلہ لگایا جائے گا،کمشنر
جمعہ 23 جون 2017 19:38
(جاری ہے)
ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس او ربلوچ لیوی کے جوان تعینات کیے جائیںگے۔
گاڑیو ں کی پارکنگ کیلئے مختلف جگہوں پر سٹینڈ بنائے جائیں گے۔ غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور ان کی گاڑیوں کو پارکنگ سٹینڈ پر منتقل کرنے کیلئے لفٹرمنگوائے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میںآر پی او رحمت اللہ نیازی ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر ، پی اے جمیل احمد جمیل ، جنرل منیجر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسفند یار جنجوعہ ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات ، رسالدار بی ایم پی خرم عباس کھوسہ کے علاوہ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنراحمد علی کمبو ہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا واحد صحت افزا مقام ہے ․ تفریحی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی میں کمی آئی ہی․ عید الفطر کے موقع پر عید میلے کے انعقاد کا مقصد سیاحوں کی دلچسپی فورٹ منرو جیسے صحت افزا مقام کیلئے بڑھانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے عوام کو ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مرحلہ وار ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ․ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی ، پانی کی مسلسل فراہمی او رآنے والے سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے فورٹ منرو کے 13مقامات اور 9چیک پوسٹوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ این 70شاہراہ اور کھر سے فورٹ منرو ، چشمہ ، ڈیمس جھیل او رفورٹ منرو بازار میں بڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی ․ کمشنر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ اور رسالدار سے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر ٹرائیبل ایریا میںسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اورہوٹلوں ، ریستورانوں میں شناخت کے بغیر کسی بھی شخص کو رہنے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ ڈائریکٹرہیلتھ کو ہسپتالو ںمیں ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائی․ عید میلہ کے انتظامات کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم اسفند یار جنجوعہ کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.